انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ ایبٹ آبادنے ایف ایس سی /ایف اے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحان میں کل 38598طلباء و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 30258نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیاب امیدواروں کا تناسب 78.3 فیصد رہا۔ اس امتحان میں 16995طلباء اور 13444طالبات نے بطور ریگولر امیدوار شرکت کی جبکہ پرائیویٹ طور پر 5082طلباء اور 3077طالبات امتحان میں شریک ہوئیں۔
سب سے زیادہ نمبر میڈیکل کی طالبات نے حاصل کیے اس شعبہ میں سب سے زیادہ 15736امیدوار شریک تھے جن میں 8057طلباء اور 6066طالبات نے ریگولر جبکہ 1204طلباء اور 409طالبات بطور پرائیویٹ امیدوار وں نے امتحان میں حصہ لیا۔ پری انجننیئرنگ میں 4757امیدوار وں نے حصہ لیا جن میں 3453طلباء اور 826 طالبات شامل تھیں۔اس شعبہ میں 374طلباء اور 104طالبات نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر حصہ لیا۔ ہیومینٹیز گروپ میں 14201طلباء و طالبات شریک ہوئے جن میں 3012 بوائز اور 5366گرلز تھیں۔ اس شعبہ میں پرائیویٹ امیدواروں میں 3333بوائز اور 2490گرلز شامل تھیں۔کمپیوٹر سائنس میں 3903امیدواروں میں 2473طلباء اور 1186طالبات نے ریگولر جبکہ 170طلباء اور 74طالبات پرائیویٹ امیدوار رتھیں۔
امتحانی نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کی طالبات نے میدان مار لیا۔ تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ نمرہ خان نے 1057نمبر لے کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ گرلز کالج ہری پور کی طالبہ اریبہ مرتضیٰ اور تعمیر وطن مانسہرہ کی ام حبیبہ نے برابر 1056نمبر لے کر امتحان میں دوسری اور تعمیر وطن مانسہرہ ہی کی فاطمہ جاوید نے 1053نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجنیئرنگ امتحان میں تعمیر وطن ایبٹ آباد نے پہلی دونوں پوزیشنیں حاصل کیں جن میں حرم نذیر نے 1952اور عائشہ مسعود نے 1051نمبر لیے اس شعبہ میں برائیٹ ویژن ہری پور کی طالہ غزہ پرویز نے 1047نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر و جنرل سائنس گروپ امتحان میں برائیٹ ویژن سکول اینڈ کالج ہری پور کی سید نور فاطمہ نے 1012نمبر لے کر پہلی، تعمیر وطن ایبٹ آباد کی علشبہ نعیم نے 1003نمبروں کے ساتھ دوسری گورنمنٹ کالج نمبر 1ایبٹ آباد کے اورنگزیب نے 1002نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن لی۔ ہیومنیٹیز آرٹس گروپ امتحانات میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول لساں نواب کی طالبہ صبغہ ستار نے 971نمبر لے کر پہلی پوزیشن ھاصل کی جبکہ گرلز ہائر سینڈری سکول شیروان کی طالبات سند طارق نے 961نمبروں کے ساتھ دوسری اور زینب بی بی نے 951نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔