ٹانک : سکیورٹی فورسز ٹانک میں رات گئے سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ رنوال کے مقام پر دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دہشت گرد 7 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرارہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos