نئی دہلی:بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے توانگ میں گرکرتباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس سوار تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دوسرا پائلٹ زخمی ہوا ہے۔زخمی پائلٹ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔