کراچی:حکومت سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 9 اکتوبر بروز اتوارکو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول اور چپ تعزیے کے جلوس کے پیش نظر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں 5 اور9 اکتوبرکو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔