کراچی:مونٹریال کینیڈا میں جاری انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اجلاس میں پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے وفد نے بھی شرکت کی۔
ڈی جی (سی اے اے) خاقان مرتضیٰ پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ڈی جی (سی اے اے) نے چیف ڈیلیگیٹ کی حیثیت سے صدراکائو(آئی سی اے او) کونسل سے ملاقات کی ۔ کینیڈا میں قونصل جنرل پاکستان اورڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری (سی اے اے) بھی شریک ہیں ۔ملاقات میں پاکستان کی ایوی ایشن کو ایک موثر، معیاری اور جدید صنعت بنانےکی کوششوں کی تعریف کی۔
ڈی جی (سی اے اے) نےحکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اہم قانون سازی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔ڈی جی سی اے اے نے سیکریٹری جنرل اکاو(آئی سی اے او) سے بھی ملاقات کی ، پاکستانی وفد نے برطانیہ، چین، ملائیشیا اور قطر سمیت دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقات کی۔
27 ستمبر سے 07 اکتوبر تک ہونے والی اکائو اسمبلی میں تمام 193 اکائو ممبر ریاستیں شریک ہیں۔اسمبلی کا مقصد عالمی شہری ہوابازی کے نیٹ ورک کی محفوظ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔اکاو اسمبلی کا اجلاس ہر تین سال میں کم از کم ایک بار ہوتا ہے ۔