بھارتی دوا میں آلودگی ،گیمبیا میں 66 بچوں کی ہلاکت

گیمبیا (اُمت نیوز)گیمبیا میں 66 بچوں کی ہلاکت کے یعد ڈبلیو ایچ او نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے 4 سیرپ میں آلودگی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بھارتی سیرپ 66 بچوں کی ہلاکت کی وجہ ہوسکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیرِ تفتیش دوا ایک بھارتی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔