سیئول(امت نیوز) شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے بھی عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک نے دو، دو میزائل داغ دیئے۔
واشنگٹن اور سیئول نے پیانگ یانگ کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد ردعمل کے طور پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ میزائل داغنے کی یہ کارروائی دراصل شمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔
قبل ازیں جنوبی کوریا کے صدر نے کہا تھا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے اشتعال انگیز تجربات کا سخت جواب دیا جائے گا۔