کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسداد تجاوزات عملے کا 4 اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، آپریشن کے دوران ٹھیلے پتھارے ضبط کرکے اسٹور کردیئے گئے ہیں ، آپریشن میں کے ایم سی افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ و پولیس اور رینجرز کی نفری بھی شریک ہوئی، تفصیلات کے مطابق انسداد تجاوزات عملے نے ضلع وسطی ، شرقی ، کورنگی اور جنوبی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے آپریشن کیئے گئے ، لیاقت آباد کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے ٹھیلے پتھارے ضبط کردیے گئے ہیں ، گلشن اقبال اور شاہ فیصل کالونی میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئی، صدر اور اس کے اطراف میں تجاوزات کے آپریشن کرکے فٹ پاتھ پر رکھا سامان ضبط کرلیا گیا ہے ، آپریشن میں کے ایم سی افسران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود رہی ہے، صدر میں آپریشن کے خلاف پتھاریداروں کا کہنا تھا کہ پہلے کے ایم سی افسران ہم سے رشوت لیکر یہاں تجاوزات قائم کرواتے ہیں پھر ہم پر ہی آپریشن کردیتے ہیں ، یہ سب بھتہ ڈبل کرنے کے لئے کیا جارہا ہے، امت کو سنیئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عمران راجپوت نے بتایا کہ ربیع الاول کے منعقدہ جلوس گزرگاہوں کو کلیئر کیا جارہا ہے ، جلوس کے راستوں پر کسی قسم کی تجاوزات قبول نہیں کی جائے گی، آپریشن کے دوران کسی بھی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos