اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل نہیں ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف دھوکا دہی کے مقدمے میں اینٹی کرپشن ٹیم رانا ثنا کوگرفتار نہ کر سکی۔
تاہم وارنٹ گرفتاری پر تعمیل نہ ہونے کے سبب اینٹی کرپشن ٹیم واپس روانہ ہو گئی، اینٹی کرپشن ٹیم کی آمد کی انٹری بھی رجسٹر میں نہیں کی گئی۔
اینٹی کرپشن ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی حکم پر آئے تھے، لیکن ہماری گاڑیاں بھی تھانے سے نکلوا دی گئیں، دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ نے مؤقف پیش کیا کہ وارنٹ کے حوالے سے فائل لے لی گئی ہے، اس سلسلے میں بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
واضع رہے راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے راناثنااللہ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کو راناثنااللہ کی گرفتاری کےلیے کوشش جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔