کراچی:نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، ملالہ یوسف زئی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے کراچی پہنچیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملالہ یوسفزئی اپنے والدین کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پہنچیں، ملالہ کو پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ، ملالہ یوسف زئی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی ۔
رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی کو سخت سیکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ علاقہ دادوکا دورہ کریں گے جب کہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں ۔