اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔
اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے شرکت کریں گے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام سے متعلق بات چیت ہو گی جبکہ ورلڈ بینک حکام کے ساتھ فنڈز اور دیگر معاملات زیرغورآئیں گے۔