پاکستان جونیئر لیگ، راولپنڈی کی 14 رنز سے فتح

لاہور( اُمت نیوز)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئےپاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے میچ میں راولپنڈی ریڈرز نے حیدرآباد ہنٹرز کو 14 رنز سے مات دے دی ہے۔
بارش کے سبب میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے چھٹے روز راولپنڈی ریڈرز نے حیدرآباد ہنٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کی۔
16 اوورز کے اختتام پر جب راولپنڈی ریڈرز کا اسکور 4 وکٹ پر 125 رنز تھا تو میدان کو بارش نے آلیا۔
ڈھائی گھنٹے سے زائد کھیل رُکے رہنے کے بعد راولپنڈی ریڈرز کی بقیہ اننگز ختم کردی گئی اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت حیدرآباد کو کامیابی کے لیے 5 اوورز میں 55 رنز کا ہدف ملا۔
ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد ہنٹرز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 40 رنز ہی بناسکی، افنان نے ہیٹ ٹرک بنائی جبکہ رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔