لاہور:اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، وکیل شہباز شریف نے کہاکہ تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دیے ،161 کے بیانات میں کسی گواہ نے شہبازشریف، حمزہ شہباز کا ذکر نہیں کیا،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔