آستانہ :وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے، وزیراعظم آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
قازقستان کے نائب وزیراعظم نور سلطان بازیف نے شہبازشریف کا استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم قازقستان میں 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے، وزیراعظم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے۔