آسٹریلیا (اُمت نیوز)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس 150 کی رفتار سے گیند کرنے والا بولر موجود ہے لیکن اس کو گیراج میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ عُمران ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے اسکواڈ میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس دنیا کی بہترین گاڑی ہو اور آپ اس کو گیراج میں چھوڑ دیں تو اس کا کیا فائدہ ہوگا۔
بریٹ لی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو عُمران ملک کو اسکواڈ میں لینا چاہیے تھا، وہ ابھی نوجوان ہے، اس کو ورلڈکپ میں ٹیم کے ساتھ رکھتے۔