الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔فائل فوٹو

ایک مجرم کو گورنرسندھ بنادیا گیا۔عمران خان

راولپنڈی:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک مجرم کو گورنرسندھ بنایا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کرکے یہ باہر محلات میں رہتے ہیں، ملک کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پرہے۔

راولپنڈی میں پیرمہرعلی شاہ بارانی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ  میں بہت جلد کال دینے والا ہوں ،سب سے آگے میں خود ہوں گا، جیل تو کیا جان دینے کے لیے بھی تیار ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں آپ کو حقیقی آزادی کے لیے تیارکرنے آیا ہوں، ہر روز میرے اوپر نئی ایف آئی آر ہوتی ہے، یہاں سے عدالت جاؤں گا ضمانت کرانے۔

عمران خان نے کہا کہ آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے، چوروں اورامریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا جو اپنے سارے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے، بزدل انسان کبھی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا وہ نواز شریف بن جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کرکے یہ باہر محلات میں رہتے ہیں، ملک کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام مہنگائی میں ڈوب گئے معیشت تباہ ہورہی ہے، وزیراعظم امریکا میں بھیک مانگ رہا ہے کہ ہمیں پیسے دے دو۔

انہوں نے کہا کہ ارسطو نے کہا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو تمام لوگ اس کے خلاف ہوں گے، ناانصافی کے خلاف بزدل اور خود غرض لوگ نہیں کھڑے ہونگے، انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ خوف ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے، میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں، میں نے کرکٹ سے سیاست تک چیلنج لیے۔