ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو
ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو

روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں پھراضافہ شروع ہو گیا

کراچی: اسحاق ڈار کے ملک سے باہر جاتے ہی روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 50 پیسے اضافے کے بعد ڈالر218 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 1.54 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 220 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 217 روپے 88 پیسے پرآگیا تھا۔