کرونا الائونس بند کرنے پر سندھ حکومت کیخلاف اسپتال عملے کا احتجاج

کراچی(اُمت نیوز)کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے کرونا الاؤنس بند کرنے پر سرکاری اسپتالوں کےعملے نے احتجاج شروع کردیاہے، او پی ڈی و لیبارٹری بھی بند کردی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا الائونس بند کرنے پر طبی اور غیر طبی عملے نے سرکاری اسپتالوں میں احتجاج شروع کردیا۔
سول اسپتال، جناح اسپتال اور سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال میں عملہ احتجاج کر رہا ہے۔ سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں عملے نے اسپتال کو مکمل بند کردیا ہے،
اسپتال کے تمام شعبوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاج شروع کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔او پی ڈی میں آنے والے اور داخل مریض شدید پریشان ہیں۔
جبکہ الٹراساؤنڈ اور لیبارٹری کو بھی تالے لگادیئے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا الائونس بندکیاہےتو رسک الاؤنس اور سروس اسٹرکچر دیں۔