لاہور( اُمت نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے برطانیہ ملک مقیم پاکستان خاتون بینش آفریدی کو غیر پاکستانی قراردینے کافیصلہ کالعدم قراردیدیا ہے ۔
بینش سلیم نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ دہر ی شہریت کی حامل ہے اور اس نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی تھی۔
مگر الیکشن کمیشن نے اسے غیر پاکستانی قراردیدیا ہے اور اس کی فنڈنگ کو بھی ممنوعہ قرادیا گیا ہے جس پر عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کےقانونی نکتے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ہے
تاہم درخواست گذار کو غیر پاکستان قراردینے کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا ہے ۔