کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے بعد کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 16 اکتوبر کو ہونےو الے انتخابات میں اںتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم آج رات 12 ختم ہوجائے گی۔
الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پولنگ عملے کو پولنگ کا سامان 15 اکتوبر کو پولیس کی نگرانی میں فراہم کیا جائے گا۔
اے این 237 پر گیارہ امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی ٹی آئی کے عمران خان نیازی، پی پی پی کےحکیم بلوچ، ٹی ایل پی کے سمیع اللہ خان، پی ایس پی کے عامر شیخانی، جے یو آئی کے محمد اسماعیل کے علاوہ 6 آزاد امیدوار مقابلے میں ہیں۔
اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 699 ہے جبکہ 194 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 748 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
این اے 239 میں 122 امیدوار کےد رمیان مقابلہ ہے جن میں پی ٹی آئی کے عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان کے نئیر علی، مہاجر قومی موومنٹ کے خرم منصور، پی پی کے عمران حیدرعابدی، پی ایم اے کے قیصر اقبال میو، جے یو آئی کے محمد رمضان، ٹی ایل پی کے محمد یاسین ، پی ایس پی کے شارق جمیل جبکہ 14 آزاد امیدوار میں ہیں۔
پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے منظوری کے یہاں ضمنی الیکشن ہوررہا ہے