لندن(اُمت نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، اس کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کےلیے خطرہ نہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھاکہ آزادریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔