ضمنی الیکشن:کسی وزیر کو حلقے کے دورے کی اجازت نہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر

کراچی(امت نیوز) الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، ضمنی انتخابات میں قانون کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہان نے کہا کہ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے۔
کسی بھی وزیر کو حلقے کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ پاک فوج، رینجرز، ڈی آر او، آر او اور پریذائیڈنگ آفیسر کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔