فیصل آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 108 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ن لیگ کے امیدوارعابد شیرکی انتخابی مہم اورکارنرمیٹنگ میں شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کیلیے طلب کرلیا ،ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کو سخت احکامات کے ساتھ مراسلہ جاری کردیاگیا۔