کراچی میں ایک نشست پر پی پی ، دوسری پر تحریک انصاف آگے

ضمنی الیکشن میں این اے 237 کراچی ملیر 2 کے 194 میں سے 103 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ 13212 ووٹ لے کر آگے ہیں۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 11502 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری طرف این اے 239 کراچی کورنگی 1 کے 330 میں سے 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 5805 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا نے 1103 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے ۔۔ تاہم یہ دونوں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کچھ دیر پہلے کے ہیں ، مزید نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔