کئی دفاتر کے باہر جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا او سڑکیں بند کردی گئیں۔فائل فوٹو
کئی دفاتر کے باہر جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا او سڑکیں بند کردی گئیں۔فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں میں 2 پرپی ٹی آئی کامیاب

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوئےہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے 2 اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی ایک نشست جیت لی ہے۔
پی پی 209 خانیوال کی نشست پی ٹی آئی نے جیتی اور تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد فیصل خان نیازی 71156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
ن لیگ کے چوہدری ضیا الرحمان نے 57603 ووٹ حاصل کرسکے۔
بہاولنگر کی سیٹ بھی تحریک انصاف نے حاصل کی اور پی پی 241 بہاولنگر 5 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان 59957 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 48147 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔
شیخورپورہ کی نشست ن لیگ کے حصے میں آئی اور ن لیگ کے چوہدری افتخار احمد بھنگو جیت گئے۔
پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 40829 ووٹ لے کر پہلے نمبر رہے۔
ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 37712 ووٹ لے سکے۔