اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی قیادت پربرہم ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ میاں نوازشریف ضمنی انتخابات میں پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں ہیں، لیگی وزرااورعہدیداروں کو سخت تنبیہ کی ہے۔
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ میاں نوازشریف نے اعلیٰ قیادت سے انتخابات میں شکست کی رپورٹ طلب کرلی ،قیادت کی جانب سے پارٹی قائد کو شکست کی ابتدائی رپورٹ بھجوا دی گئی ،ذرائع کاکہناہے کہ مہنگائی میں اضافہ، بجلی کے بل اورقیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں ۔
نوازشریف نے انتخابات میں شکست کے اسباب جاننے کیلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی،کمیٹی 2 روز میں شکست کی وجوہات کی رپورٹ نوازشریف کو بھجوائے گی ۔