کراچی:ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیرکے روز46 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 218 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 3 پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 224 روپے ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/F0H8TxTY27 pic.twitter.com/j9KWtyy9GM
— SBP (@StateBank_Pak) October 17, 2022