لاہور ( نمائندہ امت) پنجاب اسمبلی نے پاکستان کے ایٹمی اثاثظوں کے بارے میں امریکی صدر کے بیان کا سخت نوٹس لیے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ار امریکہ صدر سے معافی کا مطالبہ کردیا ہے ۔ یہ مطالبہ حکومت کی جانب سے وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے پیش کی گئی ایک قرارداد میں کیا گیا ہے جس کی حمایت اپویشن نے بھی کی ہے تاہم س کے بعض مندرجات پر اعتراض کیا تھا
یہ قرارداد ڈپٹی اسپیکر قیوم واثق کی صدارت میں اجلاس کے دوران س قرارداد میں امرکہ کے صدر جوبائڈن کی طرف سے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے بیان کی مذمت کی گئی ہے ،
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کے بہت بڑے ایٹمی ملکوں میں سے ایک اہم ، ذمہ دار اور واحد اسلامی ایٹمی ریاست ہے ، پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں ا س بارے میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے ، ہمارا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول دنیا کے بہترین سسٹمز میں سےے ایک ہے ، جس کا اقرار ساریہ دنیا کرتی ہے ، پاکستان ا پنے ایٹمی ثاثوں کی حفاظت بخوبی جانتا ہے ، امریکہ جوکہ خود دنیا بھر کی جنگوں میں ملوث رہا ہے ،اور انسانی تاریخ میں واحد ملک ہے جس نے نہتے سویلینز پر ایک نہیں بلکہ دو بار ایٹمی حملہ کیا ہے ، پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ، اور امریکی صدر کے اس بیان کو پاکستان کی آزادی اور خود مختاری پر حم،لہ تصور کرتا ہے ، امریکی صدر کے اس بیان سے یہ حقیقت بھی واضح ہوگئی ہے امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر نالائقی اور ناکامی سے دچار ہے ، لہٰذا یہ حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ امریکی صدر کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے امریکی حکومت سے ا س بارے میں وضاحت طلب کی جائے اور معافی کا مطالبہ کیا جائے ، اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد کی مجموعی طور پر حماعت کی تاہم امپورٹڈ حکومت اور نالئقی جیسے الفاظ سمیت بعض مندرجات پر اعتراض کیا لیکن اپوزیشن کی بات سنے بغیر یہ قرارداد منظور کرلی گئی ۔