فینکس بیٹریز کی جانب سے چوتھی ورکرز پرائز اسکیم کا انعقاد

کراچی ( بزنس رپورٹر ) فینکس بیٹریز کی جانب سے اپنے ورکرز کی کارکردگی کو سراہنے کے لئے چوتهی ورکرز پرائز اسکیم کا انعقاد۔ سی ای او جاوید اقبال صدیقی نے کمپنی کی ترقی کاسہراورکرز کی کارکردگی کے سر باندھتےہوئے قابل ٹیم کو انتھک محنت اور پراڈکٹ کی مقبولیت پر صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے سال میں جدید لیتھیم بیٹری لانچ کرنے اعلان بھی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف بیٹری ساز کمپنی فینکس کی جانب سےورکرز کی کارکردگی کو سراہنے کیلئےے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ سینچری انجینئرنگ انڈسٹریز کی فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں ورکرز کی کارکردگی کو سراہنے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی بذریعہ قرعہ اندازی ڈھیروں انعامات تقسیم کئے گئے جن میں کیش پرائز، موٹرسائکلز، ٹی وی ، جوسر مشین و یگر انعامات شامل تھے۔ اس موقع پر سینچری انجنیئرنگ انڈسٹریز اور جاوید میٹل انڈسٹریز کے سی ای او جاوید اقبال صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی بھی کمپنی کے لئے اسکا ٹیکنیکل اسٹاف اور دیگر ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کمپنی کی ترقی کا دارو مدار اپنے ورکرز کی کارکردگی پر منحصر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے آغاز سے ہی اپنے ورکرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کی کارکردگی کو سراہنے کیلئے لئے ایسی تقریبات منعقد کرتے رہے ہیں تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوتی رہے اور وہ دل جمعی سے کام کرتے رہے ہیں۔ اس موقع پر کمپنی کی کارکردگی اور نئی پروڈکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا وبا کے دوران آنے والی مشکلات کا سامنا ہمیں بھی کرنا پڑا، لیکن الحمداللہ اپنی قابل اور انتھک محنت کرنے والی ٹیم کی بدولت جدید اور معیاری پراڈکٹس مارکیٹ میں لانے کی وجہ سےفینکس آج ملک کی 11 ٹاپ کمپنیز میں سے تیسرے نمبر پر ہے۔ سی ای او جاوید اقبال صدیقی نے مزید بتایاکہ دنیا بھر میں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے متبادل انرجی کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے صارفین کیلئے سولر انرجی بیٹریز کی جدید رینج متعادف کراچکے ہیں جو اپنے معیار اور مناسب قیمت کے باعث بے حد مقبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونےوالی لیتھیم بیٹریز پر بھی فینکس کام کر رہا ہے اور ان شا اللہ مارچ میں ہم اپنے صارفین کیلئے جدید لیتھیم بیٹری بھی لانچ کر دیں گے۔ تقریب میں موجود ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے سی ای او جاوید اقبال صدیقی نے کہا کہ وہ اسٹاف جنہوں نے انعامات حاصل کئے ہیں ان کو مبارک باد دیتا ہوں اور جن ورکرز کو انعام نہیں ملا وہ بھی دل چھوٹا نہ کریں انشا اللہ اگلی باری آپ کی ہوگی۔اس موقع ہر کمپنی کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل سلمان جاوید صدیقی نے اپنے تمام ٹیکنیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ لوگوں کی ہی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ فینکس بیٹریز آج پاکستان کی مقبول ترین بیٹری بن چکی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی آپ لوگ اسی طرح محنت سے کام کرتے رہیں گے اور فینکس بیٹریز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب میں ڈائریکٹر دانش جاوید صدیقی، جی ایم پروڈکشن خورش خان، ڈی بزنس افئیرز تحریم خان و دیگر مینجمنٹ سمیت ٹیکنیکل اسٹاف اور ورکز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔