دوحہ میں طالبان وفد کی امریکی حکام سے ملاقات

دوحہ( اُمت نیوز)افغان طالبان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے دوحہ (قطر) میں امریکی حکام سے ملاقات کی ہے۔
دوحہ سے افغان ذرائع کے مطابق ملاقات میں انٹیلی جنس چیف مولوی عبدالحق واثق اور جنرل ڈائریکٹر انٹیلی جنس شریک ہوئے۔
افغان وفد نے سی آئی اے سمیت نیشنل سیکورٹی کونسل اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں طالبان نے امریکی حکام کو یقین دہانی کرائی۔
طالبان حکام کے مطابق ٹی ٹی پی پاکستانی جماعت ہے، افغان طالبان دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گی۔
طالبان حکام نے مزید کہا کہ اسلامی امارات نے پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی امن مذاکرات کی حمایت اور ثالث کا کردار ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کا قیام دونوں فریقین کا مسئلہ ہے۔ اسلامی امارات افغان سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔