اس سے قبل امریکی صدر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کا بیان دیا تھا۔فائل فوٹو
اس سے قبل امریکی صدر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کا بیان دیا تھا۔فائل فوٹو

پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،امریکا نے مان لیا

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدنت پٹیل نے نیوز بریفنگ کے دوران مزید کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے اپنے معاہدے پورے کررہا ہے، امریکا ہمیشہ ایک محفوظ اورخوشحال پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی قدرکرتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کا بیان دیا تھا جس پر پاکستان نے امریکی سفیرکو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈی مارش دیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ نے بھی شدید ردعمل ظاہرکیا تھا۔