آسٹریلیا:ٹی20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 79 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر پاتھون نسانکا نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے جبکہ دھننجایا ڈی سلوا نے 33 رنز اسکور کیے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، بھانوکا راجا پاکسے 5 رنز بناسکے۔
یو اے ای کی جانب سے کارتک میپن سری لنکا کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی پہلی ہیٹرک بناتے ہوئے 3، ظہور خان 2 جبکہ آیان افضل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر محمد وسیم 2 اور چراغ سوری 14 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آریان لکڑا، کپتان رضوان ایک ایک رن بناسکے جبکہ ورتیا اروند 9، باسل حمید 2 رنز بناسکے تھے، میچ کے اختتامی لمحات میں آیان افضل نے 19 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا اور ہسرنگا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، پرمود مدوشن، مہیش تھیکشنا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔