اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی آج بھی غیر جانب دار ہوسکتے ہیں اگر وہ سب کو بات چیت کی دعوت دیں۔
ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تجویز صرف الفاظ تک نہیں رہنی چاہیے۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے کچھ روز قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری کوشش ہے کہ سب لوگوں کو بٹھا کرڈائیلاگ کراؤں اور میری کوششوں کی کامیابی اسی میں ہے کہ خاموشی اختیارکروں۔
انہوں نے کہا تھا کہ دومعاملات ہی ٹیبل پرہیں ایک معیشت اور دوسرے انتخابات، میں بروکرنہیں ہوں مگرچاہتا ہوں لوگوں کو بٹھا کربات کرواؤں اور کوشش ہے معیشت پرکوئی انڈراسٹینڈنگ ہوجائے، عمران خان بھلے چوروں کے ساتھ چوری پربات کرنے نہ بیٹھیں۔