اسلام آباد:وزیر قانون اعظم نذیر تار ڑ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پانچ سال کیلیے نا اہل قرار دیاہے ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے ہر سال اپنے ٹیکس ریٹرنزدینے کے پابند ہیں ، یہ توشہ خانہ کے ریکارڈ تک رسائی نہیں دیتے تھے ، یہ تفصیلات ظاہر کرنا ان پر لازم تھا ،عمران خان کے خلاف دستاویزات ہیں ، کوئی زبانی بات نہیں۔
ان کا کہناتھا کہ الیکشن میشن نے فوجداری مقدمہ چلانے کا بھی کہاہے ،تحفے میں ملی گھڑی بیچ کر آپ نے برادر ملک سے تعلق بھی خراب کیا آپ نے برادر اسلام ملک کی طرف سے دی گئی قیمتی گھڑی چار گنا قیمت پر بیچی ، تحائف کی قیمت کا تعین بھی انہوں نے خود کیا اور خود ہی بیچ بھی دیئے ، الیکشن سے پہلے نااہلی 52 ون ایف کے تحت ہوتی ہے ، عمران خان نے الیکشن کمیشن اور قوم سے جھوٹ بولا ۔