اسلام آباد(اُمت نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم موجودہ حکومت کی تحلیل اور فوری انتخابات کیلئے تیار ہیں۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمیں عمران خان کے فوری انتخابات کے مطالبے سے کوئی مسئلہ نہیں ہم ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں، صاف و شفاف انتخابات سے حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے
اے این پی رہنما نے کہا کہ ہم اول دن سے ان اسمبلیوں کو جعلی سمجھتے ہیں ہم نے حلف لینے کی بھی مخالفت کی تھی۔
ایمل ولی کا کہنا تھا کہ ان اسمبلیوں کو نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی جعلی قرار دے چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos