کوہاٹ۔اراضی کے تنازع پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ کے علاقے لاچی میں پیش آیا،جہاں اراضی تنازع پر فائرنگ کرکے3 افراد کو قتل کردیاگیا،فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوہاٹ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔