کراچی آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پرآگیا

کراچی کی فضائیں انتہائی مضر صحت ریکارڈ ہونے پر دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار بڑھ کر250 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

۔بھارتی شہردہلی 192 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جبکہ آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔