باپ اور تین بیٹے شامل ہیں، اقعے کا مقدمہ تھانہ لاچی میں 6 نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا

کوہاٹ میں جائیداد تنازعے نے ایک خاندان کے 5 افراد کی جانیں لے لیں

کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔دلخراش واقعہ اتوار کی صبح رونما ہوا جہاں مبینہ ملزمان نے سامنا ہونے پر مخالف فریق کے افراد پر فائرنگ کردی اور 3 افراد کو موقع پر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد بھی زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے۔۔ادھر واقعے کا مقدمہ تھانہ لاچی میں 6 نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں دو فریقین کے مابین جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس کی بنا پر اتوار کی صبح دونوں فریقین کا محلہ کولالان میں آپس میں سامنا ہوا تو ایک  فریق کے افراد نے دوسرے فریق کے افراد پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد باپ رؤف خان ان کے فرزندان منصور رؤف، حیدر رؤف ، بھانجے ثاقب رؤف ولد حبیب الرحمان اور عامر محمود ولد ہمت خان ساکنان لاچی پایاں شدید زخمی ہو گئے جن میں سے رؤف خان اپنے دو بیٹوں منصور رؤف اور حیدر رؤف سمیت  موقع پر دم توڑ گئے جن کی لاشیں سول ہسپتال لاچی منتقل کردی گئیں۔ جبکہ کئی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے والا انکا چچا زاد ثاقب رؤف بھی بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا  پولیس تھانہ لاچی نے 6 نامزد ملزمان کے خلاف چار افراد کے قتل اور مدعی مقدمہ کی مجروحیت کا مقدمہ درج کر لیا واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس کی بھاری نفری فی الفور جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جائے واردات سے اہم شواہد قبضے میں لیکر واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ادھر پانچ افراد کے قتل کا واقعہ جائیداد کا تنازعہ قرار دیکر پولیس تھانہ لاچی میں کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم اخری اطلاعات تک فوری طور پر روپوش ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔