علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "بین المذاہب تعلقات” پر عالمی کانفرنس

اسلام آباد(امت نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "بین المذاہب تعلقات: تحدیدات و امکانات” پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج شروع ہورہی ہے، جس میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین، اساتذہ اور محققین اپنے مقالات پیش کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ اور اُن چیلنجز کا جائزہ لینا ہے جو اس راستے میں رکاوٹ ہیں۔
اس وقت پوری دنیا میں تکثیریت پسندی اور رواداری پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی کوششیں ہورہی ہیں اور یہ کانفرنس اِن کوششوں میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی کانفرنس کے نگران اعلیٰ ہیں۔
چئیرمین شعبہ بین المذاہب مطالعات پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمن نے پاکستان بھر کے اہل علم و تحقیق اور مطالعہ ادیان و مذاہب سے دلچسپی رکھنے والے محققین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔