اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کااہم اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تحریک انصاف کا اجلاس آج سہ پہر3 بجے بنی گالہ میں ہوگا،اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے،ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا،چیئرمین پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق رہنماﺅں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے ۔
بتایا جاتا ہے پارٹی رہنماﺅں کو لانگ مارچ کی کامیابی کیلیے اہم ٹاسک بھی دیے جائیں گے ،پارٹی رہنما لانگ مارچ سے متعلق بھی تجاویزدیں گے ،اجلاس میں عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کہاں سے کریں گے،کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔