10 نومبر کے بعد عمران خان پرفرد جرم عائد کر دیں گے۔الیکش کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ توہین کیس میں 10 نومبر کے بعد عمران خان پر فرد جرم کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

ممبر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے عمران خان، اسد عمر، اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا کہ اس کیس میں منفی ایکشن مسئلہ ہے، نوٹس سیکریٹری الیکشن کمیشن نے جاری کیے ہیں الیکشن کمیشن نے نہیں، جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو تب تک یہ شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن کورٹ نہیں ۔

ممبر نثار درانی نے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے، سیکریٹری کی طرف سے نوٹس نہیں دیا گیا ہے انھوں نے صرف اطلاع دی ہے، ہمارے پاس 10 نومبرکے بعد کوئی راستہ نہیں بچے گا کہ فرد جرم عائد کردیں۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔