قوم کیلیے فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہوں،عمران خان

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میں یہ جنگ اس قوم کیلئے لڑرہا ہوں ، یہ جنگ اب حتمی اور فیصلہ کن ہے ۔

عمران خان نے لاہور بار سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغازکرنے جا رہا ہوں، پنجاب حکومت وکلا پروٹیکشن بل منظورکرے۔

چیئرمین عمران خان نے کہاکہ قوم کیلیے اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہوں،لاہور بار بھرپور طریقے سے مار چ میں شرکت کرے،پنجاب حکومت کو کہوں گا وکلا پروٹیکشن بل منظورکرے ، وکلا کے ہسپتال کیلیے رقم جاری کی جائے ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ "میرا اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف یہ تھا کہ میں ان کو کہتا تھا کہ اگر چوروں اور ڈاکوؤں کو اوپرلے آئیں گے تو ملک  کیسے ترقی کرے گا؟۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ "این آر اور دینے کا مطلب ہے کہ ہم رول آف لا ختم کر دیا ہے، جس ملک میں چوری کو معاف کردیا جاتا ہے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا”، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاانسانی تاریخ میں انقلاب لا رہا ہے، امریکا میں کوئی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرتا، وہ بات میڈیا پر نہیں آتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں لاکھوں نوجوان شہید ہو چکے ہیں لیکن مغربی میڈیا اس پر نہیں بولا، سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو تبدیل کیا ہے، ہماری حکومت گرائی گئی تو سوشل میڈیا نے دکھایا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایوان عدل کا دورہ کیا، عمران خان نے وکلا کیلیے 5 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا کیلئے صحت کارڈ، وکلا ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا،عمران کان نے وکلا پروٹیکشن بل پربھی وکلا کو اعتماد میں لیا۔

دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 90 شاہراہ قائداعظم پر پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے ملاقات کی،اس ملاقات میں اسدعمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، اسلم اقبال،عمر سرفرازچیمہ ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات میں لانگ مارچ کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔