Lahore high court

ہمارے ادارے سیاسی آلہ کار بنے ہوئے ہیں،لاہور ہائیکورٹ

لاہور: عدالت عالیہ  لاہور کا کہنا ہے کہ ہمارے ادارے سیاسی آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ایک آتا ہے کیس بناتا ہے دوسا آکر ختم کردیتا ہے۔

ڈایریکٹر جنرل ندیم سرور لاہور ہائیکورٹ راولپننڈی کو یقین دہانی کرادی کہ کیس میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری نہیں چالتے جس پر عدالت نے رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتار کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ  راولپنڈی میں اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف رانا ثنااللہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔درخواست پرسماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی۔

عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کای کہ آپ نے غلط بیانی کرکے رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتار حاصل کئے۔عدالت کو بتائیں  کہ آپ رانا ثنااللہ کو گرفتارکرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ڈی جی رینجرز کرپشن ندیم سرور نے عدالت  کو جواب دیا کہ انہیں اس کیس میں رانا ثنااللہ  کی گرفتاری نہیں چاہئے۔ ٹرائل کورت میں چالان جمع کرادیا ہے، اورچالان پیش ہوجائے تو پھر مقدمہ سے نام نہیں نکالا  جاسکتا۔ عدالت چالان پرقانون کے مطابق سماعت کرے گی۔

ڈی جی کے جواب پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا ادارہ سیاسی آلہ کار بن چکا ہے،ایک آتا ہے مقدمہ کرتا  ہے اور دوسرا  آتا ہے ختم کردیتا ہے۔ عدالت  نے ڈی جی  کی یقین دہانی پردرخواست نٹماتے ہوئے کیس ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا۔