کراچی: ماری پورکے علاقے مچھر کالونی میں جمعے کے روز شہریوں نے تشدد کرکے بچوں کو اغوا کرنے والے دو ملزمان کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی کے رہائشیوں نے الٰہی مسجد کے قریب دو مبینہ ڈاکوؤں کو دھر لیا۔ لوگوں نے مجرموں کو پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا اور تشدد کرکے انہیں جان سے مار دیا۔
مکینوں کی جانب سے مبینہ ڈاکوؤں پر تشدد اس قدر شدید تھا کہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔شہریوں نے الزام لگایا کہ پکڑے جانے پر ڈاکو بچوں کو اغوا کر رہے تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈاکوؤں کی لاشیں تحویل میں لے لیں۔ انہوں نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔واقعے کی تحقیقات جاری تھیں۔