کراچی:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی فیملی عدالت سے رجوع کرلیا۔
دعا بھٹو کی جانب سے ملیرکی فیملی عدالت میں خلع کی درخواست دائرکی گئی ہے۔واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018ء میں شادی کی تھی ۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے دوسری شادی تھی،خلع لینے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
واضع رہے 55 سالہ حلیم عادل شیخ اوران کی اہلیہ رکن اسمبلی دعا بھٹوکا ایک بیٹا بھی جس کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی دونوں نے 2018 کے عام انتخابات کے فوری بعد شادی کی تھی، جسے تین سال تک خفیہ رکھا گیا۔