چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس معنقد ہوا۔فائل فوٹو
چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس معنقد ہوا۔فائل فوٹو

دھرنے کا معاملہ ،انتظامیہ اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ناکام

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے معاملے پر انتظامیہ اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ناکام ہو گئے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی قیادت کو سوالنامہ تھما دیا،اسلام آباد انتظامیہ نے ماضی کی خلاف ورزیوں پر وضاحت بھی مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ایچ 9 میں دھرنے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے رکھی تھی، کمشنر اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو مذاکرات کیلیے بلا رکھا تھا، بابراعوان اورعلی نوازاعوان نے کمشنراسلام آباد سے مذاکرات کئے تاہم وہ مذاکرات نام ہو گئے۔

انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی قیادت کو سوالنامہ تھما دیا،اسلام آباد انتظامیہ نے ماضی کی خلاف ورزیوں پر وضاحت بھی مانگ لی ۔ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ پی ٹی آئی پہلے ماضی میں معاہدے توڑنے کا جواب دے، 25 مئی کو آپ نے ایچ 9 رکنا تھا مگر ڈی چوک جا کرخلاف ورزی کی، 2 جولائی اور30 جون کو بھی آپ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی،انتظامیہ نے کہاکہ بینرزاوراسٹیمرز لگائے جو کہ خلاف معاہدہ اقدام تھا،

پی ٹی آئی تحریری طور پرانتظامیہ کو مطمئن کریں، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے اورماضی کو مدنظر رکھ کر جواب دیا جائے۔