سوات میں سول سوسائٹی اور قومی جرگے کا بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (اُمت نیوز)سوات میں سول سوسائٹی اورقومی جرگہ کے زیر اہتمام بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
بریکوٹ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سوات کے لوگ صرف امن چاہتے ہیں، اپنا علاقہ دہشت گردوں کیلئے نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پشتون دہشت گرد نہیں، دہشت گردی سے متاثر ہیں، جب سوات کے حالات خراب تھے تو وزیراعلیٰ کہاں تھے؟ آئین ہرشہری کو تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، وزیراعلیٰ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں۔
مقررین نے کہا کہ حکومت سے ترقیاتی کام نہیں، امن چاہتے ہیں، حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو ہم اپنی حفاظت خود کریں گے۔