اسد عمر نے لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کردیا۔فائل فوٹو
اسد عمر نے لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کردیا۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا قومی لانگ مارچ ، ریجنل مارچ میں تبدیل

لاہور (نواز طاہر۔ نمایندہ امت) پاکستان تحریک انصاف نے ا لاہور سے اسلام آباد تک پنے لانگ مارچ کی حکمت عملی تبدیل جردی یے اور اس حقیقی اذادی مارچ کو پہلے سے اعلان کردہ قومی لانگ مارچ کو عملی طور پر ریجنل لانگ مارچ میں بدل دیا ہے ہے جس کے تحت ہر ڈویژن میں لانگ مارچ میں متعلقہ علاقوں کے کارکنان شامل ہونگے ۔ اج شاہدرہ کے مقام پر لایور کے کارکنان کو چار روز کی چھٹی مل جائے گی اور وہ چار نومبر کو راولپنڈی میں الگ جلوسوں کے ساتھ شرکت کریں گے۔ اج سے دو دن تک یہ مارچ گوجرانوالہ ڈویژن میں رہے گا۔ ہفتے کی دوپہر تک شایدرہ کے مقام پر پانچ سے سات سو ارکان نعرے لگارہے ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل اسد عمر اور صوبائی صدر ڈاکٹر یانین راشد کارکنان کی ڈیوٹیاں لگانے میں مصروف ییں۔ دیگر شہرون سے انے والے کچھ کارکنان نے رات داتا دربار اور گاڑیوں میں بسر کی ۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دو بجے سے قبل عمران خان شاہدرہ کے مقام پر پہنچ کر دوسرے مرحلے کی قیادت جریں گے اور قافلہ جی ٹی روڈ سے اسلام اباد کی طرف دخ کرینگے