پشاور: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے میر علی، شمالی وزیرستان اور باڑہ، خیبر کا دورہ کیا ہے۔پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے میر علی میں آرمی پبلک اسکول کا افتتاح، بوائز ہاسٹل اور پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔پاکستان سویٹ ہوم 2017ء میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت میر علی اور میران شاہ کے 96 یتیم بچے بغیر کسی خرچ کے اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک اسکول کا قیام مقامی لوگوں کا مطالبہ تھا جس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسکول میں ایک وقت میں 525 طلبہ کو داخل کرنے کی گنجائش ہے۔ بوائز ہاسٹل سے ملحقہ علاقوں کے 123 طلبہ کو مفت رہائش فراہم کی جارہی ہے۔