پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، شرکاء اسلام آباد کی جانب گامزن

لاہور: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوسرے روز شاہدرہ لاہور سے آغاز ہوگیا۔ عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ فیروز والا پہنچے گا جس کے بعد مرید کے میں استقبال ہوگا۔

لانگ مارچ کے شرکا کا سادھوکی میں بھی استقبال کیا جائے گا۔ دوسرے روز لانگ مارچ کی منزل کامونکی ہے۔  عمران خان شاہدرہ، فیروز والا ، مریدکے، سادھوکی اور کامونکی میں عوام سے خطاب کریں گے۔

عمران خان کے مرکزی کنٹینر میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب ،فواد چوہدری ، شہباز گل بھی ہمراہ ہیں۔

مارچ کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا اور ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا۔  لانگ مارچ ، سمبڑیال، وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا۔ لالہ موسی کھاریاں سے جہلم جائے گا۔ گوجر خان سے راولپنڈی اور چار نومبر جمعے کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔